News : Government Trying To Show Disappeared Baloch Student As A Suicide Bomber: BNF
on 2009/7/22 12:41:36 (129 reads)

اسیربلوچ طلباءکو خودکش بمبار ظاہر کرکے لاپتہ کیاجارہا ہے، بی این ایف

کوئٹہ( این این آئی) بلوچ نیشنل فرنٹ کے مرکزی ترجمان نے ایک بیان میں بی ایس او آزاد کے رہنماﺅں اور کارکنوں کو گرفتار کر کے لاپتہ کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دنوں کوئٹہ سے سمیع بلوچ جو کہ بلوچستان یونیورسٹی میں بی ایس سی (جیالوجی ) سال دوم کے طالب علم ہیں خود کش ظاہر کر کے گرفتار کر کے لاپتہ کر دیا گیا ہے اس سے قبل تمپ سے شیر جان بلوچ خضدار سے اقبال بلوچ ‘ کوئٹہ آئی ٹی یونیورسٹی کے طالب علم قمبر چاکر اور کوئٹہ سے فاضل مری کو گرفتار کر کے ان پر دہشت گردی کے جھوٹے مقدمات قائم کر کے جیلوں اور تھانے میں کریمنل قیدیوں کے ساتھ قید رکھا گیا ہے اس دوران ان پر جسمانی تشدد بھی کیا جا رہاہے انہوں نے کہا کہ بی ایس او کے سینئر وائس چیئرمین ذاکر مجید بلوچ کو بھی گرفتار کئے ہوئے دو ماہ سے زائد ہو گئے ہیں لیکن تاحال انہیں منظر عام پر نہیں لایا جا رہا ہے اسی طرح بی آر پی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات جلیل ریکی ‘ سینٹرل کمیٹی کے رکن چاکر قمبرانی سمیت آٹھ ہزار سے زائد بلوچ ٹارچر سیلوں میں بدترین جسمانی اور ذہنی ٹارچر کا شکار ہیں اقوام متحدہ اور بین الاقوامی انسانی حقوق کی تنظیم ایشیئن ہیومن رائٹس کمیشن نے بلوچ خواتین زرینہ مری سمیت141 بلوچ خواتین کی ملٹری ٹارچر سیلوں میں جنسی غلامی کا کام لئے جانے کی تصدیق کی ہے اس کے باوجود پاکستان کے وزیر داخلہ دورغ گوئی سے کام لیتے ہوئے جھوٹ پر جھوٹ بولے جارہے ہیں اور ان کا یہ کہنا کہ لاپتہ افراد دبئی اور سعودی عرب چلے گئے ہیں اس بات کی دلیل ہے کہ ان لوگوں کو وزیر داخلہ رحمان ملک نے خود جہاز پر سوار کرا کے بیرون ملک بھیجا ہے ورنہ وہ یہ بات کس طرح اس وثوق کے ساتھ کہہ سکتے ہیں اگر یہ لوگ واقعی دبئی اور سعودی عرب میں ہیں تو حکومت پاکستان ان کی گرفتاری کیلئے اپنے دوست ممالک سے رابطہ کیوں نہیں کرتی ہے مرکزی ترجمان نے بی این ایف کی اتحادی جماعتوں سے کہا کہ وہ بلوچ طلباءاور سیاسی کارکنوں اور رہنماﺅں کی گرفتاری اور لاپتہ کئے جانے پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے بی ایس او آزاد کی سبوتاژ مہم کو کامیاب بنائیں ۔

Printer Friendly Page Send this Story to a Friend Create a PDF from the article


Other articles
2010/7/26 19:41:07 - Two more Baloch missing persons found dead in Quetta and BNM activist killed in Awaran
2010/7/26 19:35:56 - Protest marked against the un recovery of Baloch missing persons
2010/7/24 19:54:57 - Another member of BNM Gwadar is abducted by secret agencies
2010/7/24 19:52:50 - State secret agencies are involved in killing of Najeeb Baloch,We will take revenge:BLA
2010/7/24 19:50:16 - Najeeb Baloch is martyred by torture:BNM
2010/7/23 17:57:46 - We even welcome the civil war for Baloch national independence:BLF
2010/7/23 17:55:08 - Forces under attacked in Balochistan,three killed:BRA
2010/7/20 20:42:31 - ''An appeal from a sad mother'' By Hafeez Hasan Abadi
2010/7/20 20:31:46 - FC medical camps are spreading dangerous diseases in Balochistan:BSO AZAD
2010/7/20 20:26:15 - Voice for missing persons rejected the report of Inquiry Comission



Bookmark this article at these sites

                   

Copyright © 2009. Balochwarna